بادل کہاں کہاں برسیں گے؟موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جبکہ کئی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہا ؤ الدین، جہلم، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فضائی آلودگی میں اضافہ،لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، سوات، کوہستان، دیر، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی تو قع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔