گلوکاربلال سعید کی نئی البم "سپراسٹار"ریلیزہوگئی

ہرگانا میری زندگی کے سفر کا عکاس ،امیدہے سامعین کے دلوں کوچھوئے گا

Oct 24, 2024 | 10:25:AM
گلوکاربلال سعید کی نئی البم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور گلوکار بلال سعید کی نئی میوزک البم "سپر اسٹار" ریلیزہوگئی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیاجارہاہے۔

12 سال اورخیرمنگدی جیسے کئی ہٹ گانوں کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار نے اب اپنے ریکارڈ لیبل ون ٹو ریکارڈ کے ساتھ نئی البم ریلیز کی ہے  جس نے 12 سال میں پہلی فل لنتھ البم کے ساتھ نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے،البم میں پاکستانی اور بین الاقوامی آرٹسٹ عاصم اظہر، طلحٰہ انجم، آئمہ بیگ، فتح اور ینگ دیسی بھی شامل ہیں۔

البم کے حوالے سے بلال سعید کاکہناہے کہ میں نے یہ البم دل و جان سے تیار کی ہے، ہر گانا میری زندگی کے سفر کا عکاس ہے جو میری جدوجہد کا امتحان اور میری اندر کی لچک دونوں کا امتزاج ہے، امید ہے کہ یہ سامعین کے دلوں کو چھوئے گا، میری"سپر اسٹار" سے متعلق توقعات بہت زیادہ ہیں ۔

بلال سعید کاکہناہے کہ میرا میوزک لوگوں کے درمیان رابطے کا پل ہے،میں چاہتا ہوں کہ میرے گانے ان کے تجربات ، جدوجہداور کامیابیوں سے ہم آہنگ ہوں،ہم سب زندگی میں چیلنجز سے مقابلہ کر رہے ہیں لیکن یہ ہماری لچک ہے جو ہمیں آگے بڑھاتی رہتی ہے ،یہی جذبہ میں نے سپر اسٹار میں اجاگر کیا ہے۔