خبردار!آپ کا واٹس ایپ کسی وقت بھی ہیک ہوسکتا ہے

یکم جولائی2024 سے اب تک واٹس ایپ ہیکنگ کی1426 شکایات ایف آئی اے سائبرکرائم کو موصول ہوئی ہیں،وزارت داخلہ

Oct 24, 2024 | 10:30:AM

(24 نیوز)ٹیکنالوجی کی دنیا ترقی کرتی جا رہی ہے، نئے نئے موبائل فونز، کمپیوٹرز اور مختلف ایپس سامنے آ رہے ہیں مگر دوسری جانب اسی ٹیکنالوجی کا ممکنہ طور پر غلط استعمال کرنے والے، یعنی ہیکرز، بھی سب کچھ اپنے قابو میں کرنے کے نئے نئے طریقے آزما رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق بعض اوقات تو ایسا لگتا ہے کہ کچھ بھی ان ہیکرز کی پہنچ سے دور نہیں۔اب پیغامات بھیجنے والی موبائل ایپ واٹس ایپ کو ہی دیکھ لیں، اس ایپ کے بارے میں یہ کہا جاتا رہا ہے کہ یہ محفوظ ہے اور اسے ہیک نہیں کیا جا سکتالیکن اب ملک میں واٹس ایپ کی ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ضرورپڑھیں:واٹس ایپ کا ایک اہم اور بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان

وزارت داخلہ کے مطابق یکم جولائی2024 سے اب تک واٹس ایپ ہیکنگ کی1426 شکایات ایف آئی اے سائبرکرائم کو موصول ہوئی ہیں۔وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 549 اکاؤنٹس کو بحال کردیا ہے جب کہ 877 شکایات پر کام کررہے ہیں۔اب ہیکرز کے شر سے واٹس ایپ بھی محفوظ نہیں رہا ۔

مزیدخبریں