سیکیورٹی فورسز کاباجوڑ میں آپریشن،انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6خوارج ہلاک

Oct 24, 2024 | 11:08:AM

(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی  مطلوب دہشتگرد سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل تھا،ہلاک ہونے والے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد  ہوا۔

ضرورپڑھیں:آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں