راولپنڈی ٹیسٹ ، انگلینڈ کی 56 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی

زیک کرالی 29 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے

Oct 24, 2024 | 11:12:AM

(24 نیوز)راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 56 رن پر گری، زیک کرالی 29 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بیٹنگ ہی کرتے۔

مسعود نے کہا کہ ٹاس کبھی پلان کے مطاق ہوجاتا ہے کبھی نہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، ا نگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک اچھی وکٹ لگ رہی ہے،اچھی کارکردگی کامظاہرہ کریں گے،واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا اور دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔

مزیدخبریں