راولپنڈی ٹیسٹ:98 رنز پر انگلینڈ کے5 آؤٹ ہوگئے 

اولی پوپ ، زیک کرالی ، جو روٹ,بین ڈکٹ اور ہیری بروک پویلین لوٹ گئے

Oct 24, 2024 | 11:38:AM
راولپنڈی ٹیسٹ:98 رنز پر انگلینڈ کے5 آؤٹ ہوگئے 
کیپشن: پنڈی ٹیسٹ
سورس: کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ 98 رنز پر انگلینڈ کی 5 وکٹیں گر چکی ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ 56 رن پر گری، زیک کرالی 29 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

مجموعی سکور جب 70 ہوا تو ساجد خان نے اولی پوپ کو تین رنز پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا۔ تیسری وکٹ جوروٹ کی گری انہوں نے 5 رنز بنائے وہ ساجد خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔

بین ڈکٹ 52 اور ہیری بورک5 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔

پاکستان کے ساجد خان نے 3 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں لی ہیں ۔

پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بیٹنگ ہی کرتے۔