دولت مشترکہ اجلاس: اسحاق ڈار کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور

نائب وزیراعظم نے اپنے خطاب میں یوتھ پروگرام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا

Oct 24, 2024 | 11:51:AM
دولت مشترکہ اجلاس: اسحاق ڈار کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دولت مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ساموا میں دولت مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور پاکستانی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو لیڈرشپ رولز کے پلیٹ فارم مہیا کرنےکا تہیہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اجلاس میں دولتِ مشترکہ یوتھ پروگرام، کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس کے آغاز پر بھی بات کی جب کہ ماحولیاتی بہتری کیلئے ڈیجٹل انوویشن پر نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ نوجوان نہ صرف ہمارا مستقبل ہیں بلکہ پالیسی سازی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔