جسٹس منصور علی شاہ کاچیف جسٹس کو خط ،خصوصی بینچ میں بیٹھنے سے  معذرت

ہم اقتدار میں رہتے ہوئے اکثر بھول جاتے ہیں کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی

Oct 24, 2024 | 12:10:PM

(24نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی  کو خط لکھ کر ایک بار پھرمخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔

خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بینچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔

جسٹس منصورعلی شاہ کے خط میں سر تھامس مورے کا قول بھی لکھا گیا ہے، انہوں نے لکھا کہ ہم اقتدار میں رہتے ہوئے اکثر بھول جاتے ہیں کہ اس ملک کے لوگ ہمارے اعمال کو دیکھ رہے ہیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے نیا خط 23اکتوبر کو لکھا جو چیف جسٹس  پاکستان کو بطور سربراہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی لکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں