اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کو آج 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران خان کو عدالت میں پیش کرینگے تو یہ عدالت عالیہ ہوگی: جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان

Oct 24, 2024 | 12:19:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کو آج 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کرآئیں گے وہ اپنے وکلا کے ساتھ میٹنگ کرلیں گے۔

جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کو آپ عدالت میں پیش کرینگے تو یہ عدالت عالیہ ہوگی، آپ سکیورٹی کے انتظامات کریں اور بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں لائیں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگرآپ نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے، تو کل آپ عدالت کو بتائیں گے کہ کیوں پیش نہیں کرسکے، جس سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سےنہیں لائیں گےاس سےمتعلق عدالت کومطمئن کریں گے۔

اس سے قبل عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وکلا کی آن لائن میٹنگ کرانے کا حکم دے دیا تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےاس آرڈرپراعتراض اٹھادیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ توہین عدالت کیس میں عدالت ایسا آرڈرپاس نہیں کرسکتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوزارتِ داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کو بھی عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا