محکمہ خزانہ کا جناح ہسپتال میں ٹراما سنٹر کیلئے ایک ارب 10 کروڑ روپے جاری

Oct 24, 2024 | 12:34:PM

(قیصرکھوکھر) محکمہ خزانہ نے جناح ہسپتال میں ٹراما سنٹر بنانے کے لئے ایک ارب 10 کروڑ روپے جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ جناح ہسپتال کو آن لائن کیا گیا ہے، محکمہ خزانہ نے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کی مالی امداد کے لیے 75 کروڑ روپے جاری کئے ہیں اور یہ بجٹ آئی جی آفس کو دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  محکمہ خزانہ نے ستارہ کالونی اتحاد پارک جاوید کالونی کی گلیوں میں واٹر سکین کے لئے 85. ملین روپے جاری کئے اور  محکمہ خزانہ نے آشیانہ روڈ اور یوحنا آباد گلیوں کے واٹر سکین کے لئے 85 ملین روپے جاری کئے ہیں، جسے محکمہ خزانہ نے  آن لائن ٹرانسفر  کیا ۔

یہ بھی پڑھیں :  مجھے نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو

مزیدخبریں