مقبول ٹی وی سیریل "ٹارزن" کے ہیرو رون ایلی کاانتقال 

وہ2001 میں اداکاری کو خیرباد کہہ کر مصنف بن گئے تھے اورکئی ناول لکھے

Oct 24, 2024 | 13:22:PM

(ویب ڈیسک)مشہورزمانہ ٹی وی سیریل "ٹارزن" کے ہیرو رون ایلی 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رون ایلی کا انتقال 29 ستمبر کو کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر ہوا جبکہ اداکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی کرسٹن کیسیل ایلی نے سوشل میڈیا پر کرتے ہوئےلکھا:"دنیا نے اب تک کے سب سے بڑے آدمیوں میں سے ایک اور میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے۔"

مقبول ٹی وی سیریل ٹارزن 1966 سے 1968 تک نشر کی گئی تھی،رون ایلی 2001 میں اداکاری کو خیرباد کہہ کر مصنف بن گئے تھے اورانہوں نے کئی ناول بھی لکھے۔

رون ایلی نے 2014 میں ایک ٹیلی ویژن فلم Expecting Amish کے لیے اداکاری میں مختصر واپسی کی جہاں ایک بزرگ کا کردار ادا کیا، اس کے علاوہ وہ دیگر کئی پروگراموں کے میزبان بھی رہے۔

مزیدخبریں