سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل تیزی سے اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 2ہزار 300 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپےہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کا بھاؤ 1ہزار 971 روپے کم ہوکر 2لاکھ 42 ہزار 713 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پرھیں : سٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس ریکارڈ88 ہزار کی سطح عبور کر گیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 2734 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔