ان فٹ ،میر حمزہ کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے فاسٹ بولر میر حمزہ کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیاہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ٹانگ میں تکلیف کے باعث میر حمزہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر میر حمزہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحت یابی اور بحالی کا عمل مکمل کریں گے۔
واضح رہے کہ میر حمزہ کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف محسوس ہوئی تھی جس پر سلیکٹرز نے پنڈی ٹیسٹ کیلئے حمزہ کو زیر غورنہ لانے کا فیصلہ کیا۔