ادلے کا بدلہ،  چالان کرنے پرلیسکو اہلکار نے وارڈن کی بجلی کاٹ دی

Oct 24, 2024 | 13:59:PM

(عرفان ملک)بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر واپڈا اہلکار کا چالان کر دیا گیا جس پر واپڈا اہلکار نے بدلہ لینے کیلئے سیکٹر بند روڈ کی بجلی کاٹ دی۔
سیکٹر بند روڈ میں تعینات ٹریفک وارڈن نے واپڈا اہلکار زبیر کا چالان کیا تھا۔

اس ضمن میں واپڈا اہلکار زبیر کا کہا تھا کہ سیکٹر  بند روڈ کا میٹر عدم ادائیگی کی بنا پر کاٹا گیا ہے ۔

ہم نے روزانہ کی بنیاد پر یہاں سے گزرنا ہوتا ہے ،ٹریفک پولیس کو واپڈا اہلکاروں کا خیال کرنا چاہیے۔

دوسری طرف ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیکٹر بند روڈ میں لگے میٹر پر کوئی بھی واجبات نہیں ہیں۔

مزیدخبریں