شاہین آفریدی کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل 

Oct 24, 2024 | 15:54:PM
شاہین آفریدی کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل 
کیپشن: شاہین آفریدی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر  ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد آج کل اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ گیند سے زیادہ بہتر کھلونا لگ گیا ہے۔

وہ کھلونا ان کا بیٹا ہے اور بیٹے سے شاہین شاہ آفریدی اپنا خوب دل بہلا رہے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے پیار کر رہے ہیں۔

صارفین نے ان کی  اس تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔