ایک روزہ کمی کے بعد ڈالر پھر سے مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )ایک روزہ کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں پھر سے اضافہ ، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی آگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی طلب کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے ،انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈال 277.73 روپے سے بڑھ کر 277.84 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 79 پیسے کا ہوگیا ،یورو 5 پیسے کمی سے 300.20 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 52 پیسے سستاہوکر 360.67 روپے ،یو اے ای درہم 8 پیسے اضافے سے 75.97 روپے ،سعودی ریال 9 پیسے اضافے سے 74.16 روپے پر آگیا۔