(24 نیوز ) بھارتی ایئر لائن کی پرواز میں بم کی اطلاع پر بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کوچن سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں بم کی اطلاع ملی ،جس پر بھارتی حکام نے پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے ،پرواز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو بھارتی ایئر کنٹرول احمد آباد سے کراچی اے ٹی سی سے رابطہ کیا گیا ،پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول کو بتایا گیا کہ طیارے میں بم کی اطلاع ہے ،جس پر پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے بھارتی کپتان سے ریڈیو کمیونیکیشن سے رابطہ کیا،بھارتی کپتان نے پرواز کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی کپتان کی رہنمائی کرتے ہوے اسے پاکستانی حدود سے نکالا ، بھارتی پرواز اس افغانستان کی حدود میں داخل ہو چکی ہے ۔