اڈیالہ جیل میں قید 240 حوالاتی اٹک ڈسٹرکٹ جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عمران )اڈیالہ جیل میں قید 240 حوالاتیوں کو اٹک ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا،جیل انتظامیہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حوالاتیوں میں 235 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں،حوالاتیوں کی منتقلی کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں گنجائش نہ ہونے کے باعث کیا گیا،حوالاتیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 240 حوالاتیوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، حوالاتیوں کو 28 ستمبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، حوالاتیوں کے خلاف مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں زیر سماعت ہیں،حوالاتیوں میں پی ٹی آئی کے 3 ایم پی اے بھی شامل ہیں۔
جیل انتظامیہ کاکہناتھا کہ تمام حوالاتیوں کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ سنگجانی میں مقدمات درج ہیں،اٹک منتقل کئے گئے قیدیوں میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بھائی عدنان بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نشے سے منع کرنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا