جماعت اسلامی کا آئینی ترمیم پر عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Oct 24, 2024 | 18:50:PM

(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر عدلیہ سے رجوع کریں گے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے قانون پر عمل کرنے کے بجائے پاکستُان میں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو قیدی بنایا جاتا ہے، پاکستان میں سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ سیاسی قیدی رہا ہو جائیں جسے ہم اچھا سمجھیں گے، 26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، پی ٹی آئی کے لوگ فضل الرحمٰن سے مل کر اتفاق کرتے رہے اگر مخالفت کی تو اتفاق کیوں کررہے تھے تو اس سے معاملہ مشکوک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ کی بشریٰ بی بی, عمران خان اور انکی بہنوں پر چلنے والے مقدمات کی مخالفت

حافظ نعیم الرحمٰن حکومت نے مک مکا کر 26ویں آئینی ترمیم منظور کروا لی، جو پارٹیاں جنہیں فارم 47 پر سٹینڈ لینا چاہیے تھا انہوں نے سٹینڈ نہیں لیا، 26ویں آئینی ترمیم پر جو لوگوں خریدو فروخت میں شریک رہے ان کا نام تاریخ میں نام اچھے لفظوں سے نہیں لیاجائے گا، 26ویں آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ کیاگیا، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر عدلیہ سے رجوع کریں گے، پی ڈی ایم نے آئینی ترمیم کرکے اچھا نہیں کیا، پی ٹی آئی نے کمیٹی میں نام کیوں دئیے نام دے کر شرکت نہ کرنا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں