سری لنکن ایئر مارشل کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دو طرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا عزم

Oct 24, 2024 | 19:06:PM

(احمد منصور)چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے کمانڈر سری لنکن فضائیہ آر اے یوپی راجا پاکسے  کی ملاقات ، دو طرفہ سیکیورٹی ، دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے سری لنکنایئر مارشل آر اے یو پی راجا پاکسے  نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے ،  ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی اوردفاعی تعاون بڑھانے کےعزم کااعادہ کیا گیا ، جنرل ساحرشمشاد نے کہا کہ پاکستان سری لنکاکےساتھ پائیدارتعلقات کوقدر کی نگاہ سےدیکھتاہے،دوطرفہ تعلقات دفاع اورسلامتی میں مضبوط بنانےکےمشترکہ عزم کواجاگرکرتاہے۔

سر لنکن ائیرمارشل آراےیوپی راجاپاکسےنےپاک افواج کےپیشہ وارانہ معیارکوسراہا اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں اورعلاقائی امن واستحکام کیلئےکوششوں کی تعریف کی ، ائیرمارشل ’آراےیوپی راجاپاکسے‘کوجوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر زمیں گارڈآف آنرپیش کیاگیا۔

مزیدخبریں