بجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کمی

Oct 24, 2024 | 19:17:PM
بجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان میں مہنگی بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ، لیکن ایسے میں نیپرا نے شہریوں کو اچھی خبر سنائی ہے ۔ 

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ برائے اگست  کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 86 پیسے فی یونٹ کمی منظوری دے دی، سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں  57     پیسے فی  یونٹ کمی   کی  درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 26 ستمبر 2024 کوعوامی  سماعت کی،اس سے قبل جولائی  کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ   37  پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ اگست کے بلوں میں چارج کیا گیا تھا۔

اگست کا ایف سی اے جولائی  کی نسبت صارفین سے مزید   49 پیسے  فی یونٹ  کم چارج کیا جائے گا، یہ ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا، جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی  نہیں ہو گا۔