سوشل میڈیا پر مفتی طارق مسعود پر فائرنگ کی غلط خبریں وائرل

Oct 24, 2024 | 19:19:PM

(انوشے جعفری) سوشل میڈیا پر مفتی طارق مسعود پر فائرنگ کی غلط خبریں وائرل ہونے لگیں جس پر پولیس حکام کی جانب سے نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر مفتی طارق مسعود پر فائرنگ کی افوائیں پھیلانے پر ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے سخت نوٹس لے لیا، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے والے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ملیر پولیس باضابطہ طور پر ایف آئی اے اور دیگر قانون نافز کرنے والے اداروں کو سکرین شاٹ اور سوشل میڈیا پر چلنے والی پوسٹ کا ڈیٹا فراہم کردیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ چندشرپسند افراد نےگھگھر پھاٹک کے قریب علمائے کرام پر فائرنگ کی جھوٹی خبریں وائرل کر رہے ہیں، جھوٹی خبریں وائرل کرنے کا مقصد شہر میں امن کو برباد کرنا اور افراتفری مچانا ہے، ایسے تمام شرپسند عناصر کے خلاف ملیر پولیس کی جانب سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لاہور دھڑے بندی کا شکار، بغیر مشاور نائب صدر کا نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر معروف عالم دین مفتی طارق مسعود پر فائرنگ کی افوائیں زیرِ گردش ہیں تاہم ابتک مفتی مسعود کی جانب سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں