سرکاری افسران کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد )وفاقی حکومت نے سرکاری افسران کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورس کے تحت فارن اسٹڈی ٹورز فوری طور پر معطل کر دیئے گئے ،وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے، 121ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء فارن اسٹڈی ٹور نہیں کر سکیں گے، مستقبل کے مینجمنٹ کورسز کیلئے فارن سٹڈی ٹورز پر بھی پابندی عائد۔