انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم کردیں ۔
ایف بی آر کے مطابق نئی ترامیم کے تحت اب ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا،یہ ترامیم 18 اکتوبر 2024 کو ایک ایس آر او کے تحت کی گئی ہیں،ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237 کے تحت کی گئی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیوز کے مطابق ٹیکس سال 2024 کا گوشوارہ مقررہ مدت میں جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کو فوری طور پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے پر ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کیلئے سرچارج ادا کرنا ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں بادل گرج چمک کیساتھ برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی