انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم  ترامیم  

Oct 24, 2024 | 21:06:PM

(وقاص عظیم)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے  انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم  ترامیم  کردیں  ۔

ایف بی آر کے مطابق نئی ترامیم کے تحت اب ایکٹیو  ٹیکس پیئرز لسٹ  کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا،یہ ترامیم 18  اکتوبر 2024  کو ایک ایس آر او کے تحت کی گئی ہیں،ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237 کے تحت کی گئی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف  ریونیوز کے مطابق ٹیکس سال 2024  کا گوشوارہ مقررہ مدت میں جمع کرانے والے  ٹیکس دہندگان کو  فوری طور پر ایکٹیو  ٹیکس پیئرز لسٹ  میں شامل کر دیا جائے گا۔مقررہ  تاریخ کے بعد  گوشوارے جمع کرانے پر   ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کیلئے سرچارج ادا کرنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں بادل گرج چمک کیساتھ برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

مزیدخبریں