سندھ سرکار کیجانب سے متوفی کوٹے تحت ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی عائد

Oct 24, 2024 | 21:43:PM
سندھ سرکار کیجانب سے متوفی کوٹے تحت ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) بیروزگاروں کے خواب چکنا چور ہو گئے، سندھ سرکار نے متوفی کوٹے تحت ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔

سندھ سرکار نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے تحت پابندی عائد کردی، سندھ سرکار نے 8 آکتوبر 2024 کو جاری کردہ حکم نامہ واپس لے لیا، محکمہ قانون سندھ نے نیا فرمان جاری کردیا، تمام محکموں و اداروں کو متوفی کوٹے پر ملازمین کی بھرتیاں کرنے سے ہی روک دیا۔

محکمہ قانون نے تمام محکموں و اداروں کو خط ارسال  کردیا، خط محکمہ قانون کے سیکشن افسر منیل حسنین کے دستخط سے جاری کیا گیا، نئے  فیصلے کے بعد ملازمت کے خواہشمند ہزاروں امیدواروں کی فائیلیں دب گئی، متوفی کوٹے کے تحت دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کو ملازمت دینی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں پھوٹ، بغیر مشاور نائب صدر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری 

واضح رہے کہ محکمہ قانون نے 8 اکتوبر 2024 کو متوفی کوٹے کے تحت بھرتیاں کرنے کیلئے پرانی پالیسی بحال کردی تھی۔