چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں  الوداعی عشائیہ،نامزد چیف جسٹس سمیت دیگر شریک

Oct 24, 2024 | 22:29:PM
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں  الوداعی عشائیہ،نامزد چیف جسٹس سمیت دیگر شریک
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے الوداعی عشائیہ میں شریک ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر‏سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے الوداعی  عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ میں ‏نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس امین الدین نے شرکت کی،جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس عرفان سعادت ،ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شریک ہوئے،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی نے بھی شرکت کی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق،جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ارباب طاہر ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم  شریک ہوئیں۔

جسٹس منیب اختر،جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس عائشہ ملک  اور جسٹس شاہد وحید عشائیہ میں نہیں پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق رکن اسمبلی گرفتار