میانوالی پولیس کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 10ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد)میانوالی میں پولیس مقابلے میں 10دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملا خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی،ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں سی ٹی ڈی، پولیس اور ایلیٹ کی نفری نے آپریشن کیا،پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشتگرد ہلاک ہو گئے،ڈی پی او میانوالی سمیت تمام افسران و جوان فائرنگ میں محفوظ رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے دہشتگردوں کے خلاف کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس الرٹ ہے ، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے،ڈی پی او میانوالی کاکہناتھا کہ میانوالی پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہناتھا کہ دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کی منصوبہ بندی بناچکے تھے ،سی ٹی ڈی کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب پولیس کو میانوالی میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آپریشن میں شامل ڈی پی او میانوالی اور پولیس جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں،دہشت گردی اور فتنہ فساد کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔