(24نیوز)لاہور میں خواتین کو حراساں کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ۔واقعات معمول بن گئے ہیں، ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ کوئین میری کالج کے باہر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم کو کوئین میری کالج کی طرف سے 15کی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اوباش نوجوان چھٹی کے وقت سٹوڈنٹس سے نازیبا حرکات اورطالبات کے درمیان گھس کر دست درازی کرتا ہے۔ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کی اور لڑکیوں کی نشاندہی پر اوباش وقار کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خواتین یا سکول انتظامیہ کسی بھی ایسے واقعے کی 15پر فوری اطلاع کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پورے نمبر لے کر قومی ریکارڈبنانیوالی طالبہ پر بجلیاں گرادی گئیں
واضح رہے کہ قبل ازیں بھی گلشن راوی میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم نوجوان کی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔گلی میں پیچھا کرنیوالا موٹر سائیکل سوار نوجوان گلی کے کنارے پر کھڑے ہو کر فحش حرکت کررہا تھا، پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم نوجوان کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جمائما لاہور شہر کے بازار پہنچ گئیں مگر یہ ہوا کیسے؟