نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،خیبرپختونخوا اورناردرن اپنے میچ جیت لئے

Sep 24, 2021 | 10:08:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچوں میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 36 رنز سے جبکہ ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے میچ میں سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 40 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سینٹرل پنجاب کے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم 9 وکٹ پر 151 رنز بنا سکی۔خیبرپختونخوا کے شاہین شاہ آفریدی نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 40 گیندوں پر 65 رنز کی عمدہ اننگ کھیلنے پر محمد رضوان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 

 قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے میچ میں ناردرن نے بلوچستان کا دیا گیا 140 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 139 رنز بنائے، جہاں عماد بٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔نادرن کی جانب سے حارث روف اور محمد نواز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نادردن نے 140 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ناردرن کے حیدر علی 58 اور آصف علی نے شاندار43 رنز بنائے۔ 
  یہ بھی پڑھیں:پاکستان2سال کیلئے بین الاقوامی جوہری توانائی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

مزیدخبریں