(24 نیوز) بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،صائمہ سعید کو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، محمد شہریارسلطان کوسیکرٹری سروسز تعینات کردیا گیا، محکمہ خوراک، زکوٰة، لیبر اور محکمہ ماحولیات کے سیکرٹریز بھی تبدیل کر دیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صائمہ سعید کوسیکرٹری سپیشل ایجوکیشن تعینات ، محمد شہر یار سلطان کو سیکرٹری سروسز ،سلمان اعجازکو سیکرٹری زکوٰ ة لگا دیا گیا، علی سرفراز حسین کو سیکرٹری خوراک تعینات ، کمشنرفیصل آباد ثاقب منان کا تبادلہ کر کے سیکرٹری آرکائیو لگا دیا گیا، زاہد حسین کو کمشنر فیصل آباد کا عہدہ دیدیا گیا، لیاقت علی چٹھہ سیکرٹری لیبر اورسید مبشرحسین کوسیکرٹری ماحولیات تعینات ، سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیومظفر خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، سلمان غنی کوسپیشل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا۔
صالحہ سعید کو سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ لگا دیا گیا، عنبرین ساجد ڈی جی ماحولیات کی پوسٹ پر تعینات، ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئرفرید احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، رضوان اکرم شیروانی کو ڈی جی ایکسائز کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی اکرم نعیم بھروکہ کواو ایس ڈی بنا دیا گیا، ریاض نذیر گاڑھا کو ڈی آئی جی پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا، شاہد جاوید کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس لگا دیا گیا، ساجد کیانی کوڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور سرفراز فلکی کوڈی آئی جی آر این ڈی تعینات کر دیا گیا، سید حماد عابد کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ،خیبرپختونخوا اورناردرن اپنے میچ جیت لئے