(مانیٹرنگ ڈیسک)’’ پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔‘‘ بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا پاکستان میں نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر تے ہوئے اعتراف کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا جاسوسی نیٹ ورک اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بے نقاب کر دیا، بھارتی ٹی وی چینل پر پنجاب کو انٹرویو دیتے ہوئے را کے سابق جاسوس ڈینیل نے انکشاف کیا کہ اسے ’’را‘‘ کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
خیال رہے بھارتی ایجنٹ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جاسوسی کے لیے لوگوں کو صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا، پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات عجائب گھر میں تبدیل کرنیکا فیصلہ