امریکا:ایوان نمائندگان نےاسرائیلی آئرن ڈوم کیلئے1ارب ڈالرکی منظوری دیدی

Sep 24, 2021 | 11:00:AM
، اسرائیل،  امریکی، ایوان نمائندگان
کیپشن:  امریکی ایوان نمائندگان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے اسرائیل کو اس کے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے کے لئے ایک ارب ڈالر فراہم کئے جانے سے متعلق متنازع بل کےحق میں ووٹ دے دیا۔ رائے شماری میں بل کے حق میں 420 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے۔ 

العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق دو دن قبل ہی کانگریس میں اسرائیل کے متنازع آئرن ڈون کی فنڈنگ کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے اور اس کے وسیع تر اخراجات منصوبے کو زیربحث لایا گیا تھا۔جمعرات کے روز ایوان نمائندگان میں ہونے والی رائے شماری میں بل کے حق میں 420 اورمخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے۔ مخالفت میں 8 ڈیموکریٹس اور 1 ریپبلکن نے ووٹ ڈالا۔ اس موقعے پر2 ارکان غیر حاضر رہے۔ اس وسیع منظوری کے بعد بل سینیٹ کو بھیج دیا گیا تاہم سینیٹ میں اس پر رائےشماری کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان ، ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز کے تمام اراکین کا شکریہ ، ان کی اسرائیل کے لیے زبردست حمایت اور اسرائیل کی سلامتی کے لئے ان کے عزم کے لئے ہم ان کے شکر گذار ہیں۔ اس بل کی منظوری سے اس کی حمایت پر سوال اٹھانے والوں کو زبردست جواب ملا ہے۔

کچھ لبرل ڈیموکریٹس نے حال ہی میں امریکا اسرائیل پالیسی پر تحفظات کا حوالہ دیتے ہوئے خدشات کا اظہارکیا تھا۔انسانی حقوق سے متعلق اداروں کے دباؤ پر کانگریس کے بعض اراکین نے اسرائیل کو آئرن ڈوم کی مدد میں دی جانے والی رقوم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے رواں سال مئی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پربدترین بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی اموات ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: نابالغ لڑکی کا امریکا میں جنسی استحصال کرنے کا ملزم  پشاور سےکیسے گرفتار ہوا؟جانیے