قاتل مودی۔۔سکھوں نے واشنگٹن میں خالصتان کے پرچم لہر ا دیئے، ہوٹل کے باہر دھرنا

Sep 24, 2021 | 11:43:AM
نریندر مودی، واشنگٹن، آمد ، سکھ ،مظاہرین ، احتجاج 
کیپشن: نریندر مودی کی واشنگٹن آمد پر سکھ مظاہرین کا احتجاج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کی آمرانہ پالیسوں اور اقلیتوں کے خلاف ظالمانہ رویہ کے باعث انکی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کو  بار بار ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا گئے تو  وہاں بھارتی وزیراعظم کے خلاف امریکی عدالت نے  سمن جاری کردیا اوراب واشنگٹن آمد پر سکھ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ان کے ہوٹل کے باہر دھرنا دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ فار جسٹس کمیونٹی نے ولرڈ ہوٹل کے باہر خالصتان کے پرچم لہرا دیئے، مظاہرین نے مودی کے خلاف اور خالصتان کی آزادی کے لئے نعرے بازی بھی کی۔ادھر کشمریوں کی جانب سے بھی مودی کے خطاب کے دوران احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے وائٹ ہاؤس سے لے کر اقوام متحدہ تک نریندر مودی کا پیچھا کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔سکھوں کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کے پر امن مظاہروں کے دوران 600 سے زائد افراد کو ریاست نے قتل کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ وہ مودی کے مظالم کے خلاف وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں۔بھارتی وزیر اعظم کے خلاف امریکہ اور دیگر ممالک میں قتل اور پر تشدد کارروائیوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔بیان میں واضح کیا گیا  کہ ہم سکھوں اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو امریکہ میں چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز نریندر مودی کے خلاف سمن امریکہ کی ریاست نیویارک کے سدرن ڈسٹرک کورٹ کے جج جان کرونن نے جاری کیا۔نریندر مودی آج وائٹ ہاوس میں صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکا:ایوان نمائندگان نےاسرائیلی آئرن ڈوم کیلئے1ارب ڈالرکی منظوری دیدی