بینک سے قسطوں پر گاڑیاں لینے والوں کیلئے بری خبر

Sep 24, 2021 | 12:01:PM
بینک سے قسطوں پر گاڑیاں لینے والوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  گاڑیوں کی خریداری کےلئے بینکوں کے قوانین میں تبدیلی کردی گئی، درآمد شدہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں سے قرضے بند  ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گاڑیوں کے قرضوں سمیت صارفین کے قرضے اور کریڈٹ کارڈز کے لئے نئے ضوابط نافذ کردیئے گئے، نئے ضوابط کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے بنکوں سے قرضوں کو ممنوع قرار دے دیا گیا۔

گاڑیوں کے قرضوں کی زیادہ سے زیادہ مدّت 7 سال سے کم کر کے 5 سال جبکہ بینکوں سے گاڑیوں کے لیے قرضے کی مجموعی حد 30 لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔ گاڑی کے قرضے کے لیے کم از کم ڈاؤن پیمنٹ 15فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی ہے۔

 ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نئے ضوابط ایک ہزار سی سی انجن کپیسٹی تک کی ملک میں بنی اور اسمبل کی گئی گاڑیوں پر لاگو نہیں ہوں گے، صاف ستھری توانائی کے استعمال کے فروغ کے لئے ملک میں بنی الیکٹرک گاڑیوں پر بھی نئے ضوابط لاگو نہیں ہوں گے۔

ہزار سی سی سے کم اور الیکٹرک گاڑیوں کے لئےقرضوں کے پچھلے ضوابط ہی برقرار رہیں گےجبکہ ذاتی قرضے کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال سے کم کر کے 3 سال کر دی گئی ہے، نئی ہدایات کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بنکوں کے صدور اور چیف ایگزیکٹیو افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے