(ویب رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیو شئیر کرنے کی وجہ سے چھائی رہتی ہیں۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ اور روزمرہ کی ذاتی زندگی کے بارے میں مداحوں سے رابطے میں رہتی ہے۔ تازہ پوسٹ میں اداکارہ نے ممبئی میں اپنے گھر کی بالکنی سے اپنی ایک سیلفی شیئر کی اور اس پرلکھا- ’سویٹی سیلفی‘۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق حال ہی میں انوشکا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ورک آؤٹ سیشن کے بعد کی ایک سیلفی شیئر کی تھی۔ وہ کچھ وقت سے اپنے شوہر وراٹ کوہلی اور بیٹی وامیکا کے ساتھ برطانیہ میں تھیں۔ وہ کچھ دن پہلے ہی ممبئی واپس آئی ہیں۔ اداکارہ نے ممبئی میں اپنے گھر کی بالکنی سے اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس پر لکھا ہے کہ ’سویٹی سیلفی‘۔انوشکا اس سیلفی میں بدلے ہوئے انداز میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بالوں کو پونی ٹیل میں باندھ رکھا ہے۔ وہ سیلفی میں نیان ٹاپ میں نظر آرہی ہیں۔ سیلفی کے ساتھ انہوں نے ممبئی کے بیچ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ کے مداح ان کی ان تصاویر کو بہت پسند کر رہے ہیں اور انوشکا کی یہ دونوں تصاویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔انوشکا شرما نے ان دنوں فلموں سے دوری اختیار کرلی ہے۔ وہ اپنی بیٹی وامیکا اور شوہر وراٹ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔حال ہی میں وراٹ کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد بھارت کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی نہیں کریں گے۔ ان کے فیصلے کو انوشکا شرما نے سپورٹ کیا تھا۔
ورات کوہلی تقریباً ہر انٹرویو اور ہر جگہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تعریف کرتے رہتے ہیں۔ وراٹ کوہلی اپنی کامیابی میں بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے کردار کو اہم مانتے ہیں۔ ورات کوہلی نے انوشکا سے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی۔سکائی سپورٹس پر بات کرتے ہوئے ورات کوہلی نے کہا کہ وہ بہت ہی زیادہ خوش قسمت ہیں، کیونکہ انہیں انوشکا شرما جیسی بیوی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں انوشکا شرما سے نہیں ملتا تو میں نہیں جانتا کہ کہاں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹاخے چل گئے۔۔3افرادہلاک، 4شدید زخمی