علی ظفر کا پشتو گانا ۔۔پشتون بہن بھائیوں کیلئے خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی گلوکار علی ظفرکا پشتو زبان میں ریلیز کیا گیا پہلاگانا ’لارشہ پخاورتا‘ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی بہت پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے نئے پشتو گانے ’لارشہ پخاورتا‘ کو پسند کرنے پر متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پشتون بہن بھائیوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔ اس وقت یہ گانا متحدہ عرب امارات میں ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اپنے پہلے پشتون گانے کی اس کامیابی پر علی ظفر نے یو اے ای میں رہنے والے اپنے تمام پشتون بہن بھائیوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’انہیں معلوم ہے کہ اُدھر متحدہ عرب امارات میں بہت سارے پشتون بہن بھائی رہتے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ آپ ’لارشہ پخاورتا‘ گانے کو بہت پسند بھی کر رہے ہیں اور اس سے محظوظ ہو رہے ہوں گے۔
#AliZafar sends a special message to #KT readers. His song is trending at no 4 in #UAE on @youtubemusic.@AliZafarsays
— Khaleej Times (@khaleejtimes) September 23, 2021
Read: https://t.co/WUABZ9YTfV pic.twitter.com/dlP7W54ZOP
خیال رہے کہ علی ظفر نےاپنے کیرئیر کا پہلا پشتو گانا ریلیز کر دیا ہے ، یہ خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی ،اس حوالے سے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے کا
مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا جس میں گلوکار کے ساتھ معروف پشتون گلوکارہ گُل پانڑہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
علی ظفر اور گُل پانڑہ کے اس نئے گانے کا نام ’لاشار پخاور‘ ہے جس میں اُنہوں نے پشتون ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دِکھایا ہے جبکہ یہ گانا گزشتہ روز پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حال ہی میں دریافت ہونے والے فرعون کے تابوت کی نمائش