نوازشریف کے نام پر ویکسین ۔۔ تہلکہ خیز انکشافات ۔۔ ایم ایس ۔ میڈیکل آفیسر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نواز شریف کے نام پر کورونا ویکسین کے غلط اندراج کے معاملے پر کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم اور غفلت کے باعث سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منیر کو معطل کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی پنجاب کو پیش کر دی جس میں تہلکہ خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کوررونا ویکسیشن ڈیٹا چوکیدار اور وارڈ بوائے رجسٹرڈ کرتے رہے۔ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں چار ملازمین نے تسلیم کیا کہ انہوں نے نواز شریف کا ڈیٹا رجسٹرڈ کیا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہسپتال میں سپروائزری کا فقدان تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سنٹر میں کوئی سینئر سٹاف تعینات نہیں کیا گیا تھا، ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کا ٹاسک ہسپتال انتظامیہ نے وارڈ سرونٹ اور چوکیدار کو دیا تھا، کئی ماہ سے چوکیدار اور وارڈ بوائے کوررونا ویکسینیشن کا ریکارڈ نادرا کے پورٹل پر چڑھاتے رہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہسپتال میں کسی قسم کا آن لائن یا مینول چیک اینڈ بیلنس موجود ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی طلبہ کے لئے خوشخبری
ایم ایس کا پی اے رانا مظفر کا دوست نوید متعدد بار ملاقات کے لئے آتا رہا اور تعلقات بہتر ہونے پر متعدد شناختی کارڈ رجسٹرڈ کروائے گئے، نوید نے چوکیدار ابوالحسن سے بھی تعلقات بنائے اور ابوالحسن چوکیدار سے کہا کہ اس کے والد کا ریکارڈ رجسٹرڈ کرنا ہے، ابوالحسن چوکیدار نے وارڈ بوائے عادل رفیق کو وٹس ایپ پر ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کو کہا۔ ابوالحسن چوکیدار نے وارڈ بوائے عادل رفیق دونوں افراد نے ڈیٹا رجسٹرڈ کرنے کو تسلیم کرلیا۔
رپورٹ میں ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال ڈاکٹر احمد ندیم سمیت 9 افسروں اور ملازمین کو فوری معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی