اللّٰہ تعالٰی کو کیا جواب دوں گا۔۔طالبان گورنر نے دل جیت لئے۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہی ہے ۔ اور ایک فلاحی اسلامی ریاست کے تصور کو اجاگر کر رہی ہے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس کو دیکھ ہر ایک تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
امارات اسلامی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ کا گورنر ایک بوڑھے آدمی کی منت کر رہا ہے کہ وہ سڑک پر نہ سوئے،اس کے ساتھ چلے، وہ اس کا ہر طرح سے خیال رکھے گا۔اگر وہ اس طرح سڑک پر سوئے گا تو میں بحیثیت گورنر اللّٰہ تعالٰی کو کیا جواب دوں گا؟ ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس ویڈیو پر مثبت کمنٹس دے رہے ہیں۔
یہ ہے اسلامی حکومت کی ایک مثال،
— امارتِ اسلامی اردو (@EmartIslamiUrdu) September 24, 2021
صحابہ کے دور کی یاد دلانے والے مناظر،
افغان صوبے کنڑ کا گورنر ایک بوڑھے آدمی کی منت کر رہا ہے کہ وہ سڑک پر نہ سوئے،اس کے ساتھ چلے، وہ اس کا ہر طرح سے خیال رکھے گا۔اگر وہ اس طرح سڑک پر سوئے گا تو میں بحیثیتظ گورنر اللّٰہ تعالٰی کو کیا جواب دوں گا؟ pic.twitter.com/cdhTIU8V4D
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر۔۔ویسٹ انڈیز کااہم پیغام آ گیا