دہشتگرد گروپوں کو ختم کرنے کے لئے افغان حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔۔وزیراعظم

Sep 24, 2021 | 15:59:PM

  (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کابل میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکام سے مل کر کام کرنا ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے امریکی میگزین کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں عبوری دور مشکل ہے لیکن طالبان کے مکمل کنٹرول سے امن کی امید ہے، افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دوسرے دہشتگرد گروپس کو غیر موثر کرنے کے لئے افغان حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، امریکا اور خطے کی طاقتوں کے درمیان تعاون ہی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔طالبان امریکا کیساتھ امن میں شراکت دار بن سکتے ہیں۔

 وزیراعظم کا مزیدکہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات بڑھ رہے ہیں، طالبان نے سی پیک منصوبوں کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان کو انسانی بحران کا سامنا ہے، افغانستان میں استحکام اور انسانی بحران کے خاتمے کےلئے اس کی مدد کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بینک سے قسطوں پر گاڑیاں لینے والوں کیلئے بری خبر

مزیدخبریں