اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی مانیٹرنگ سخت کردی۔کنزیومر فنانسنگ کی شرائط سخت

Sep 24, 2021 | 18:52:PM
مرکزی بنک۔کنزیمر ۔بینکنگ۔قرض
کیپشن: سٹیٹ بنک۔مانیٹرنگ۔ڈالر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی مانیٹرنگ سخت کردی۔ 10 کے بجائے اب 5 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنے سے قبل مرکزی بینک کو آگاہ کرنا ہوگا ۔ کنزیومر فنانسنگ کی شرائط سخت کردی گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بینک ہر 5 کاروباری دنوں میں ہونے والی متوقع ادائیگیوں کی پیشگی تفصیلات سے روزانہ کی بنیاد پر مرکزی بینک کو آگاہ کریں۔بینکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈالر کی طلب پر مانیٹرنگ سخت کرنا ہے، اس کے علاوہ تجارتی خسارے کو لگام دینے اور معیشت میں طلب کا زور کم کرنے کے لیے مرکزی بینک نے کنزیومر فنانسنگ جیسے گاڑی یا پرسنل لون کی شرائط کو بھی سخت کردیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق ایک ہزارسی سی سے زائد پاور کی گاڑیوں کے لیے قرضے کی زیادہ سے زیادہ مدت سات سال سے کم کر کے 5 سال کردی گئی ہے، فی شخص گاڑی کے لیے زیادہ سے زیادہ قرض 30 لاکھ روپے تک لے سکتا ہے ۔ ڈاون پیمنٹ 15 کے بجائے 30 فیصد ہوگی۔ نئی شرائط کا اطلاق ملک میں اسیمبل ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔بھارتی اداکارہ مداح کے تحائف سے تنگ، آخر ایسا کیا بھیجا کہ پولیس میں ہی رپورٹ کردی