سینٹ اجلاس۔۔شیری رحمان حکومت پر برس پڑیں

Sep 24, 2021 | 19:33:PM
پی پی رہنما۔سینٹ۔اجلاس۔حکومت
کیپشن: شیری رحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان حکومت پربرس پڑیں اور کہا ہے کہ آپ آتش فشاں پر بیٹھے ہوئے ہیں، آپ نے الیکشن کمیشن پر گالی گلوچ کی، آر ٹی ایس کے بعد دھاندلی کی نئی مشین لائی جا رہی ہے۔
سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر کی تقریر اس بات کہ عکاس ہے کہ حکومت سنجیدہ نہیں، کہا جا رہا ملک میں کوئی بحران نہیں، حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں اتنی گندم امپورٹ نہیں کی، پیپلز پارٹی حکومت نے ملک کو گندم میں خود کفیل بنایا تھا۔ شیری رحمان نے کہاکہ لوگوں کی قوت خرید پر کیوں اثر پڑ رہا ہے؟ حکومت بیانیہ کی جنگ میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر امریکا جا کر وہاں ویڈیو بنا رہے، آپ امریکی بیٹیوں کی فکر چھوڑیں آپ اپنی بیٹیوں کا خیال کریں۔ شیری رحمان نے کہاکہ کس منہ سے آپ کہہ رہے زراعت میں بوم ہے، 55 فیصد گندم امپورٹ پوری تاریخ میں نہیں ہوئی، ہر سیکٹر تباہ کو چکا ہے۔ 
انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے پاس جیٹی دینے کے پیسے نہیں، حکومت اپنے دوستوں کو ٹھیکے دے رہی ہے، چینی اور گندم انکوائری رپورٹ کہاں گئی؟ ۔ شیری رحمان نے کہاکہ چور ڈاکو کی بات کرتے ہیں، گورننس کہاں ہے؟برطانیہ اور امریکی نے افغانستان پر پارلیمانی اجلاس بلائے لیکن پاکستان میں مشترکہ اجلاس بلز بلڈوز ہونے کے لئے بلائے جاتے۔ شیری رحمان نے کہاکہ آپ جمہوریت اور آئین کے ساتھ تصادم میں ہیں،لوگوں کو سانس لینے دیں۔ انہوںنے کہاکہ کچھ کہو اور لکھو تو کہتے ہیں غدار ہیں، میڈیا کے خلاف خطرناک قانون لایا جا رہا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کی شوہر کیساتھ شیشہ پیتے نئی ویڈیو سامنے آگئی