”بھارتی کامیڈین کپل شرما مشکل میں پھنس گئے“مقدمہ درج مگر کیوں ؟ 

Sep 24, 2021 | 19:45:PM
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش، شیوپوری،
کیپشن: کپل شرما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کامیڈین کپل شرما مشکل میں پڑگئے کیونکہ ان کے شو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی شیو پوری کی ضلعی عدالت میں کپل شرما شو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر شو کی ایک قسط کے خلاف درج کرائی گئی ہے کیونکہ اس قسط میں شو کے اداکاروں کوکمرہ عدالت کا منظر پیش کرتے ہوئے سٹیج پر (شراب) پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ اداکاروں نے اپنے شو میں عدالت کی بے عزتی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ عائرہ عمر کی کورونا ویکسین لگواتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
شیو پوری سے تعلق رکھنے والے وکیل نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) عدالت میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ کیس کی سماعت یکم اکتوبر کوہوگی۔ وکیل کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ ٹی وی پر نشر کئے جانے والے کپل شرما شو کی ایک قسط میں سٹیج پر عدالت کا منظر پیش کیا گیا تھا جس میں اداکاروں کو سب کے سامنے شراب پیتے ہوئے دکھایاگیا تھا۔ یہ توہین عدالت ہے۔
شکایت کنندہ کا کہنا ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے عدالت میں دفعہ 356/3 کے تحت مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ شو میں خواتین پر نازیبا تبصرے بھی کئے جاتے ہیں۔ ٹی وی پر اس طرح کی غفلت کا مظاہرہ بند ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ ایسی شرمناک ویڈیو کہ سو شل میڈیا پر بھونچال آگیا
واضح رہے کہ شو کی جس قسط کے خلاف یہ ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے وہ 19 جنوری 2020 کو نشر ہوئی تھی اور 24 اپریل 2021 کو یہ قسط دوبارہ دکھائی گئی تھی۔
خیال رہے ”دی کپل شرما شو“ کی میزبانی بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کرتے ہیں اس کے علاوہ بھارتی سنگھ، سمونا چکرورتی، کرشنا ابھی شیک، سدیش لہری سمیت متعدد فنکار بھی شو میں موجود ہیں۔ تقریباً 7 ماہ بند رہنے کے بعد یہ شو 21 اگست سے دوبارہ ٹی وی پر پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثنا فکر نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ ہٹا دیا، تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں