کشمیر میں مظالم۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ مودی پر برس پڑے ۔سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش

Sep 24, 2021 | 21:34:PM

 (24نیوز)برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بحث کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ نریندر مودی حکومت پر برس پڑے۔
بحث کا آغاز آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ آن کشمیر کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہم نے کیا۔ ڈیبی ابراہم نے بحث کے دوران پارلیمنٹ میں برہان وانی کا ذکر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ بچوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کشمیر میں طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے۔
 ڈیبی ابراہم نے کہا کہ نریندر مودی کو اقوام متحدہ میں خطاب کے موقع پر چیلنج کرنا ہوگا۔رکن برطانوی پارلیمنٹ جیمز ڈیلی کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں سید علی گیلانی کو خراج  عقیدت بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے اپنی زندگی جدوجہد آزادی پر قربان کردی۔عمران حسن نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پرعمل نہیں کراسکتا تو یہ ادارہ کس کام کا ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔”بھارتی کامیڈین کپل شرما مشکل میں پھنس گئے“مقدمہ درج مگر کیوں ؟

مزیدخبریں