یوم آزادی پررکشے میں خواتین کیساتھ نازیبا حرکت ، ملزموں کی درخواست ضمانت پر عدالت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کی سیشن عدالت نے یوم آزادی کے موقع پر چنگ چی رکشے میں سوار خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والے دوملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں جشن آزادی کے روز چنگ چی رکشے میں بیٹھی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم عبدالرحمان اور عرفان کی درخواست مسترد کرنے کا حکم سنایا، ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ
واضح رہے کہ لاری اڈا پولیس نے اس کیس میں چار ملزمان کو گرفتار کررکھا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جن ملزمان کی ضمانت خارج ہوئی ان دونوں کو متاثرہ خاتون نے جیل میں شناخت کیا تھا، تھانہ لاڑی اڈا پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ساڑھی پہن کر کیوں داخل نہیں ہوسکتی‘ خاتون ریسٹورنٹ عملے سے الجھ پڑی, ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ 14 اگست کے روز گریٹر اقبال میں ہجوم کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کے بعد چنگ چی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو منظرعام پر ا?ئی تھی۔
مذکورہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اعلیٰ حکام نے اس کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں، دونوں کیسز عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹنٹ دکھاتے 2 طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ، پائلٹس اور سکائی ڈائیورز کا کیا بنا؟ویڈیو دیکھیں