فواد کے اشتعال انگیز بیان کا مقصد تھا عمران پر فرد جرم لگے: حامد خان

Sep 24, 2022 | 09:59:AM
تحریک انصاف کے سینئر رہما اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے توہین عدالت کیس کی پہلی پیشی ر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔
کیپشن: حامد خان اور فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہما اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے توہین عدالت کیس کی پہلی پیشی ر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینئر قانون دان حامد خان نے کہا کہ فواد اور ان جیسے لوگوں کو ان کے آقاؤں نے بھیجا اور ان کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فواد نے اشتعال انگیز بیان اس لئے دیا تاکہ عمران خان پر فرد جر لگ جائے اور انہیں سزا بھی ہو جائے۔