گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، کمپنی کی بڑی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے اور خام مال کی درآمد میں رکاوٹوں کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اس کمی کے پیش نظر سوزوکی پاکستان نے 1000 سی سی گاڑی ویگن آر کی بکنگ پر مفت رجسٹریشن کروانے کی پیشکش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں لڑائی ہوگئی، اہم رہنما پر سنگین الزامات عائد
سوزوکی پاکستان نے یہ اعلان اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق سوزوکی ویگن آر کے تمام ویرئنٹس کی بکنگ پر رجسٹریشن بالکل مفت کی جائے گی، سوزوکی پاکستان کی یہ آفر محدود مدت کے لئے ہے۔
یہ پیشکش ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب سوزوکی کی پاکستان کی گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے، اگست کے مہینے میں سوزوکی ویگن آر کے صرف 365 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔
پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس اگست کے مقابلے میں رواں برس اگست کے مہینے میں ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رواں برس اگست میں مجموعی طور پر 8 ہزار 980 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جولائی میں یہ تعداد 10 ہزار سے زائد تھی۔ پاک سوزوکی کی کاروں کی فروخت میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے کو ملی ہے، پاک سوزوکی کی کاروں کی فروخت میں سالانہ 67 فیصد اور ماہانہ 41 فیصد کمی ہوئی ہے۔