(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق عبدالقدیراسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر تھے۔ ڈائریکٹر سیف سٹی کی لاش مارگلہ ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقدیر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے کے خلاف درج
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔