(ویب ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے ایسا جدید فیس ماسک تیار کرلیا جو 10 منٹ میں کووڈ-19 کے ساتھ ساتھ دوسرے وائرسز کی تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس فیس ماسک کی خصوصیات کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ماسک 0.3 مائیکرو لیٹر کے ٹریس لیول مائع نمونوں اور 0.1 فیموگرام فی ملی لیٹر کی انتہائی کم ارتکاز میں گیس نمونوں کی پیمائش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماسک ایسی جگہوں کیلئے کارآمد ثابت ہو گا جہاں وینٹیلیشن کا نظام ناقص ہوتا ہے جیسے لفٹ یا بند کمرے۔ ایسی جگہوں پر انفیکشن ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق مستقبل میں کسی بھی نئے ابھرنے والے وائرس کے پیتھوجنز کی تشخیص کیلئے ماسک میں موجود سینسر کے ڈیزائن کو اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: طبی ماہرین نے کینسر کا نیا علاج دریافت کر لیا