گورنر بلیغ الرحمان اور پنجاب حکومت آمنے سامنے،4 مسودہ قانون پر اعتراضات

Sep 24, 2022 | 11:36:AM

(ویب ڈیسک) گورنر بلیغ الرحمان اور پنجاب حکومت آمنے سامنے آگئے۔ گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ چار مسودہ قانون پر اعتراضات لگا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی بغاوت کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب حکومت کے تین مسودوں پر دستخط کردئیے جبکہ چار مسودہ قانون قانون پر اعتراضات لگا کر واپس پنجاب ن اسمبلی کو بھجوا دئیے۔

خیال رہے کچھ روز قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ بہت کچھ چل رہا ہے، ہلکی سی تحریک پنجاب حکومت کو ہلا سکتی ہے، کسی بھی وقت عدم اعتماد یا وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی کے خلاف بلاوجہ مقدمات درج کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے، افسروں کو میرٹ و قانون کے مطابق کام کرنا چاہئے، وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اس نے ملکی بہتری کے لئے کچھ اہم فیصلے کئے جس سے ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا۔

 بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو سیاست سے پاک ہو کر صرف ملکی مفاد کےلئے میرٹ و قانون کے مطابق کام کرنے پر فوکس کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں